بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں ہوسکتی

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کی نجی سکول کی ایک تقریب میں شرکت، بچوں کی جانب سے بنائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ، اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن صدیق اکبر سمیت و دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا بہت مشکل ہے ۔ اساتذہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کریں کیونکہ انہی بچوں نے کل کو ملک کی باگ دوڑ کوسنبھالنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سکولوں کے اساتذہ کرام طلبا وطالبات کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں جو کہ جہالت کے خلاف جہاد ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر لیں اوران کے لئے تعلیم کا حصول ممکن بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں