حکومت کسانوں کو بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف دے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیا نو ا لہ حلقہ این اے97میں سیاسی سرگر میاں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کسان اس ملک کی نوید کی کرن ہیں موجودہ حکومت غریب کسان کا استحصال کر رہی ہیں کسا ن مشکلات سے دوچار ہیں مزید کہا کہ کسان کو استحصال سے بچانے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ مڈل مین کا کردار محدود کرے کیونکہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکے گی تاند لیا نولہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسان طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور بجلی کے بھار ی بھرکم بلوں سے کسانوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسانوں کو بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں