حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا

جڑانوالہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسچن کمیونٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈ کا اجرا کی تقسیم کیلئے میونسپل کمیٹی گرائونڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب، پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ، بلال بدر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،سابق ایم پی اے شعیب ادریس سیاسی سماجی رہنما سعید انور و دیگران نے شرکت کی تقریب میں252 گھرا نو ں میں کارڈ تقسیم کئے تقریب کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے بلال بدر چوہدری،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی رقم ملے گئی کرسچن کمیونٹی میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم احسن اقدام ہے ہر 3 ماہ بعد 10500 روپے مالی امداد انکے اوکانٹس میں فراہم ہو جایا کرے گی مقررین نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں دھی رانی پروگرام کسان کارڈ کا اجرا، کاروبار کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی،طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ جیسے تاریخی منصوبے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں