شارجہ میں9 ویں ڈپلومیٹک کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد

دبئی (سپورٹس نیوز) دبئی کی کرکٹ ٹیم میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے 9 ویں ڈپلومیٹک کپ (کرکٹ چیمپئن شپ 2025) میں فتح حاصل کی، پاکستانی ٹیم نے ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا جس میں پورے ٹورنامنٹ میں افغانستان، بنگلہ دیش، سمیت آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، برطانیہ اور امریکہ نے ٹورنامنٹ کے 15 اوورز کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی طرف سے دیئے گئے 113 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب صرف 12 اوورز میں کر لیا۔ تقریب UAEکے شہر شارجہ میں اسکائی لائن یونیورسٹی کالج کے کرکٹ گرانڈ میں ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان، ڈپٹی قونصل جنرل اور ہیڈ آف چانسلری رحیم اللہ خان نے ٹیم کی کامیابی کا سہرا اپنے تمام اراکین کی محنت اور لگن کو دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں