حکومت فلم انڈسٹری کیلئے مخلص ہوتی تو اس کا بحران ختم ہو چکا ہوتا’ جیا علی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بڑی محنت کرنا ہو گی،ہمیں جاندار اسکرپٹس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہوگا۔کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری میں بھارتی فلموں کا سحر توڑنے کے لئے سالانہ درجنوں فلمیں ریلیز کرنا ہوں گی جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ اور انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔اس کام کیلئے فرد واحد نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کو یکجا ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ پاکستان میں سالانہ فلمیں بنانے کی تعداد بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسی غیبی امداد کی توقع کرنا بے وقوفی ہو گی کیونکہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کے ساتھ مخلص ہوتی تو اس کا بحران ختم ہو چکا ہوتا مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کیرئیر میں معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں