نوجوان نسل کی بہترین ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ معاشرے میں ابتری کی صورتحال کی بنیادی وجہ عدم برداشت اور مساوات کا نہ ہونا ہے، ان مسائل کو حل کر کے ہم مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا فلسفہ ہے کہ آپ کو جتنی محبتیں ملیں آپ انہیں تقسیم کریں جس سے نہ صرف آپ کو دوگنا محبتیں ملتی ہیں بلکہ نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔میرے دوستوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں