پولیس ناکام،آج پھر96ڈاکے،اغوا کی7وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید96وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین لیے جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خوایتن اوردو نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق ٹھیکری والہ کے علاقہ81ج ۔ب کے رہائشی شہر یار کی اہلیہ (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،ساند بار کے علاقہ امین پور بنگلہ کے رہائشی فیضان کی ہمشیرہ (آ)،کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے رہائشی جمیل کی بیٹی(م) کو ملزمان سعد اکرم وغیرہ،بلوچنی کے علاقہ69ر۔ب کے رہائشی عمر اعجز کی اہلیہ(س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا،ڈجکوٹ کے علاقہ263ر۔ب کی رہائشی حنیفاں بی بی کا جواں سالہ بیٹا اکرم میلا دیکھنے کیلئے گیا واپس نہ آیا،جڑانوالہ کے علاقہ55گ۔ب کے رہائشی افضال کے بھائی زاہد گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔منروا کلب کے قریب مجاہد حسین سے55ہزار و فون،میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب غلام رضا سے جھپٹا مار کر فون،ایف آئی سی کے باہر طلحہ بلال سے پرس،عبدالرشید غازی چوک سابق جی ٹی ایس چوک کے قریب احمد علی سے جھپٹا مار کر فون،امین پور بازار کے قریب ابرار سے41ہزار و فون،ضلع کچہری روڈ پر عامر سہیل سے15ہزار و فون،جج والا روڈ پر شاہد محمود سے80ہزار چھین لیے۔میلاد روڈ پر طلحہ سے5ہزار و فون،شاہی چوک غلام محمد آباد کے محمد شیری سے 25ہزاراور تین فون،جمیل پارک کے علی رضا سے65ہزار و فون،کینال روڈ پر محمد حیدر سے84ہزار،جھال انڈر پاس کے قریب محسن رضا سے جھپٹا مار کر فون،عبداللہ پور کے عبدالغفار سے پرس جس میں30ہزار ریال اور کاغذات چھین لیے،گٹ والا پارک کے قریب بلیغ اسلام سے8ہزار و فون،گٹ والا چوک کے قریب ذیشان سے40ہزار و فون،شیخوپورہ روڈ پر عمیر سے35سو روپے و فون،نعمت کالونی نمبر2کے احتشام سے موٹرسائیکل،199ر۔ب کے عظیم سے نقدی و فون چھین لی،مدینہ ٹائون ڈبلیو بلاک کے راشد سلیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،ہجویری ٹائون کے بلال سے60ہزار،طلائی انگوٹھی،ملت چوک کے قریب احمد علی سے25ہزار و فون،الائیڈ موڑ پر حسیب سے47ہزار و فون،ہجویری ٹائون کے حنیف شاہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،قیمتی سامان چور لے گئے۔گلفشاں کالونی کی صالحہ سے جھپٹا مار کر فون،بولیدی جھگی کے قریب نعیم سے1لاکھ و فون،کشمیر روڈ پر مدثر سے جھپٹا مار کر فون،کینال روڈ پر کاشف سے نقدی و فون،منصور آباد کی فریدہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون 47ج۔ب کے وسیم کی حویلی سے مویشی،سرگودھا روڈ پر گائے سوپ فیکٹری کے قریب وسیم سے8ہزار وفون،8ج۔ب کے گلفام سے موٹرسائیکل و نقدی،7ج۔ب کے قریب ندیم شاہد سے بیگ چھین لیا،ملت ٹائون کے اختر سے6ہزار و فون،بھائی والا پھاٹک کے قریب حبیب الرحمن سے ایک لاکھ،ڈرائی پورٹ کے قریب شکیل سے جھپٹا مار کر فون،منیانوالہ سٹاپ کے قریب ناصر محمود سے7ہزار و فون،بھائی والا کے اظہر شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اور قیمتی سامان چور لے گئے۔مانانوالہ کے فصیح الرحمن سے30ہزار فون،191ر۔ب کے نوید سے38ہزار فون،احمد ٹائون کے نواز کے گھر کے داخل ہونیوالے مسلح افراد12لاکھ کے زیورات و سامان لوٹ لیا،191ر۔ب کے نسیم اختر سے75ہزار و فون،چمن زاد کالونی کے عظیم سے10ہزار و فون،ستیانہ روڈ پر شبیر سے5ہزار و فون،اویس نگر کے حسیب سے نقدی و فون،جھنگ روڈ پر عثمان سے موٹرسائیکل،40ہزار وفون چھین لیے،ایوب کالونی کے قریب شبیر کے گودام سے بھاری مالیت کا مال چور لے گئے۔سرسید ٹائون اے بلاک کے مختار احمد کی دکان سے30لاکھ کا سامان چوری،242ر۔ب کے اظہر سے10ہزار و فون،بھک پورہ چوک کے قریب بشیر احمد سے نقدی،15سو روپے اور ضروری کاغذات چھین لیے،67ج۔ب کے نعمان سے11ہزار و فون،275ج۔ب کے کامران علی سے8ہزار و فون،67ج۔ب کے غلام اویس سے16ہزار و فون،275ج۔ب کے اشفاق سے نقدی وفون،67ج۔ب کے اکمل علی سے15ہزار و فون،72ج۔ب کے انجم سہیل سے24ہزار وفون،59ج،ب کے صدیق سے18ہزار فون،197ر۔ب کے معاذ سے نقدی وفون،کینال روڈ پر تاندلیانوالہ کے آکاش سے70ہزار و فون،621گ۔ب کے طارق سے ساڑھے چھ لاکھ کی نقدی،طلائی انگوٹھیاں چھین لی گئیں،498گ۔ب کے محمد افضال کی حویلی سے مویشی،463گ۔ب کے اختر علی کا گھر لوٹ لیا،174گ۔ب کے اجمل کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے،63گ۔ب کے آصف سے87ہزار،67گ۔ب کے کامران سے87ہزار،104گ۔ب کے ملزم سے موٹرسائیکل،109گ۔ب کے شفیق سے نقدی و فون،106گ۔ب کے اویس سے موٹرسائیکل،55گ۔ب کے طلعت سے 20ہزار،275گ۔ب کے اللہ دتہ سے40ہزار،381گ۔ب کے عالمگیر سے موٹرسائیکل چھین لی۔علاوہ ازیں ضلع کچہری سے قمر ندیم،چنیوٹ بازار سے منور حسین،نصیر آباد سے عبدالخالق،جناح کالونی سے احمد علی،چوہڑ ماجرہ چوک سے عثمان علی،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے اعجاز،کلیم شہید کالونی نمبر1کے شاہد عمران،حسن پورہ کے عمران،204چک کے عارف محمود کے بلال رشید،رمضان امتیاز،امتیاز سپر مارکیٹ سے راحت،الفیاض کالونی کے عرفان،مراد کالونی کے شاہد جاوید،خالدہ آباد کے فیاض،مظفر کالونی کے عظمت اسلم،ستارہ کالونی کے محمد منیر،263ر۔ب کے عبدالطیف مدینہ آباد کے نزاکت علی،67ج۔ب کے منیر احمد،266ر۔ب کے لیاقت علی قصبہ تاندلیانوالہ کے اکبر علی،رجب علی،لاہور روڈ کے پروفیسر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں