گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ کے نواح لمبا پنڈ میں گھر میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے ماچس جلا کر کھیل رہے تھے کہ دیا سلائی کمرے میں پڑے بستروں پر گرنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بھاری مالیت کا سامان بستر فرنیچر وغیرہ جل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں