جعلی خشخاش تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ اگیا،مالک گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جھنگ بازار کے علاقہ بانساں والی گلی میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی خشخاش تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں جعلی خشخاش تلف کرتے ہوئے مالک کو پکڑ کرحوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ معائنہ کرنے کیلئے بانساں والی گلی میں دکاندار عاطف کی شاپ پر بڑی خشخاش کو چیک کیا تو وہ جعلی نکلی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ خشخاش علی حسن سے لایا ہے، جس پر مذکورہ یونٹ پر پہنچے تو وہاں پر ناقص خشخاش تیار کی جا رہی تھی، مختلف کیمیکل لگا کر اس پر پلاسٹر آف پیرس کی کوٹنگ کی گئی تھی جس پر بھاری مقدار میں جعلی خشخاش کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور فیکٹری مالک کو حوالہ پولیس کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں