فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی مزید 4امیدوار پکڑے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کے فزیکل ٹیسٹ میں دوسرے روز بھی جعلسازی کرنے والے 4امیدواروں کو پکڑ کر پابند سلاسل کر دیا۔ پکڑے جانیوالوں میں طاہر محمود’ ذیشان علی وغیرہ فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد دوسری جگہ سے دوڑ میں شامل ہو کر جعل سازی کی کوشش کی۔ تاہم ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے ری چیک کرنے پر مذکورہ امیدواروں کو پکڑ کر تھانہ ملت ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں