تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 87 موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق 84 گ ب کے رہائشی ارشد نے بتایا کہ اس کا 16 سالہ بیٹا شاہ زیب موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 87 موڑ کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے حادثہ کے مرتکب کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں