SSPآپریشنز طارق محبوب کی ڈسٹرکٹ کورٹس کی سکیورٹی بارے میٹنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی ڈسٹرکٹ کورٹس فیصل آبادکے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹس فیصل آبادکے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ایس پی لائلپور ٹان رحمان قادر،ڈی ایس پی سرکل سول لائن عامر وحید ، ایس ایچ او سول لائن، صدر بارکونسل سیف الرحمن بھٹی، سیکرٹری عبد الوہاب شاہ بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری کی چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چاہیے اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ عدالتوںکی سیکیورٹی صورت حال اور داخلی وخارجی راستوں کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی ۔ صدر بار فیصل آباداور بار ممبران کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی گئی۔ احاطہ کورٹ میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی ، تاریخ پر آئے ہوئے فریقین اور سائیلان کی جسمانی تلاشی جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں