کمشنر ساہیوال کا ستھرا پنجاب کے تحت پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے صفائی پلان طلب

ساہیوال(بیوروچیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے صفائی پلان طلب کرلیا، شہروں اور دیہاتوں کی صفائی، افرادی قوت اور مشینری کے حوالے سے بھی پلان واضح کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فوکس شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی پر ہے اس لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں، کمشنر کی ہدایت۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،اے سی جنرل رائے فیصل عمران سمیت کمپنی کے عہدیداران اور کنٹر یکٹر ز نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرکی صفائی کی سرگرمیوں کو دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے انتظامیہ کا بھرپور تعاون کمپنی کیساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں