حکومت کی نجکاری پالیسیوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے فارم 47کی حکومت کی نجکاری پالیسیوں و ملازمین کش اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں تنظیم نو کے نام پر ایک ہی دن تقریبا تین ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو بہ یک قلم جنبش برخاست کرنے کا اقدام ہزاروں خاندانوں کودو وقت کی رو ٹی سے محتاج بنانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے اور 50ارب کی سبسڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر سیاسی جمہوری پارٹیوں کے آواز بلند کرنے اور ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے بدولت حکومت نے یہ فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب ایک بار پھر تنظیم نو کے نام پر تین ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا گیا جو کہ سالہاسال سے ملازمت کررہے ہیں اور اس وقت اکثر اوور ایج بھی ہوچکے ہیںجو کہ کہیںاور بھی ملازمت نہیں کرسکتے ۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے اگلے مرحلے میں یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کے ساتھ مزید بیروزگاری میں اضافہ ہوگا ۔حکومت عوام کو بے روز گار کرنے اور ان سے ملازمتیں چھیننے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں