سکولز میں بچوں کی حفاظت اور سکیورٹی اولین ترجیح ہے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سکولز میں بچوں کی حفاظت اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے ،وقار احمد، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد قار احمد نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ اسکولز میں طلبہ کی حفاظت اور سیکیور ٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اسکول کے کھلنے سے نصف گھنٹہ پہلے ،وقفہ تفریخ کے دوران اور اسکول بند ہونے کے بعد جب تک تمام طلبہ اسکول کی حدود سے بہ حفاظت باہر نہ نکل جائیں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے ، اسکول میں کسی بھی ایمرجنسی یا غیر معمولی صورتحال میں عملہ فوری طور پر مناسب کاروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں