مسلم لیگ (ن) پہلے سے بھی زیادہ مستحکم ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اختلا فات کاشکار جبکہ مسلم لیگ ن اپنی کا ر کر ر دگی پرکامیاب ہوچکی ہے۔ 2018کی پوزیشن پرآنے کے لئے بانی پی ٹی آئی جس دروزے پردستک دے رہے ہیں وہ نہیں کھلے گا۔اپنے کردارکی وجہ سے وہ اب حصہ بقد ر جسہ نہیں رہی۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن گرینڈالائنس نہیں بنے گا ۔ پی ٹی آئی تحریک رمضان سے پہلے شر و ع کرے یابعدمیں نہ وہ باہر کامیاب ہوگی نہ پارلیمان میں ۔ انکاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا مہنگائی کی وجہ سے جوسیاسی نقصان ہونا تھا ہو چکااب اپنی ایک سال ہ کارکرردگی میں ملک میں سیاسی اورمعاشی استحکام آ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں