بچوں کو مدرسہ چھوڑ کر واپس آنیوالے پر مخالفین کا تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)بچوں کو مدرسہ چھوڑکر واپس آنے والے کو مخالفین نے تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر281ج ب کا افضل خان اپنے بچوں کو مدرسہ چھوڑ کر واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں سرور خان وغیرہ سات افرادنے اس کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا تے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شور واویلہ پر بعض افرادموقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی اور ملزمان فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں