چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندری کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سمندری (بیورو چیف) وزیر اعلی ستھر ا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندری طاہر فاروق کا تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن چیف آفیسر نے گوجرہ روڈ،نئی سمندری 466 روڈ سے ہیوی مشینری سے ناجائزتجاوزات مسمار کر دیں جبکہ کچہری بازار کو ماڈل بازار بنادیا گیا بازار کے داخلی راستے پر خوبصورت سائن بورڈ لگایا گیاہے اس موقع پر چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن اقدام آٹھائے جائیں گے شہر میں ماڈل بازار سٹریٹ لائٹس، گرین بیلٹ، صفائی کیلئے ہر ممکن اقدامات آٹھائے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج اور جرمانے بھی کئے جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں