ورلڈ بینک کی40ارب ڈالر کی سرمایہ کار ی کا خیر مقدم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین چوہدری مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور ، ترجمان ثمریز سومی سینئر ر ہنما ئو ں مرزا طالب صدیق بیگ ، مرزا مظہر صدیق بیگ ،اعجازاحمد ، ایس ایم ایوب ،رانا عالم رضا، ملک عباس اشرف ، شیخ ارسلان اسلم اچھی ،حاجی شمشاد علی ، رائوہاشم علی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری عالمی بینک کے تحت پاکستان میں 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دس سالہ پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کا یہ فیصلہ پاکستان کے سیاسی ومعاشی حالات میں بہتری کا اعتراف ہے جس کے لئے وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف ، آرمی چیف جنرل اصم منیر اور انکی ٹیم نے بہت محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ چالیس ارب ڈالرمیں سے بیس ارب ڈالرسماجی شعبوں پرخرچ کئے جائیں گے جس سے صحت اور تعلیم سمیت کئی سیکٹرزمیں بہتری آئیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں