سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی نے ملاقات کی اور 47پل فلائی اوور پر پیش رفت بارے بریفیگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید صولت رضا ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ فلائی اوور کی کارپٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے تین روز میں الیکٹرک پول کی تنصیب بھی مکمل کر لی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ نیسپاک نے قینچی موڑ سے47پل تک سیور لائن ڈالنے کا ڈیزائن فائنل کر دیا ہے جس کا کام بھی جلد شروع کیا جارہا ہے ۔ اگلے مرحلے میں دونوں اطراف کی سروس روڈز کو مکمل کیا جائیگا۔ ایس ای ہائی ویز نے بتایا کہ قینچی موڑ سائٹ پر فلائی اوور کی واٹر بونڈنگ دن رات کی شفٹ میں جاری ہے۔




