تندور مالکان کے بے چالانات کو فوری روکا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پا ر ٹی انسانی حقوق ونگ کے سٹی صدر میاں شاہد رضا نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ کی طرف سے تندور مالکان کے بے چالانات کو فوری طور پہ روکا جائے اور انتظامیہ تندور مالکان کی نمائندہ تنظیم نان روٹی بیکرزایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر ریٹس کو مقرر کرے ۔ قیمتوں کو غریب آدمی کی آمدن سے مطابقت کر کے مقرر کیا جائے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور کم پریشر کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے،ایل پی جی مافیا سے جان چھڑائی جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کی بے حسی نے تندور مالکان کو بہت زیادہ مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ فیصل آباد کی خدمت کرنے والے اس شعبہ کو معاشی گرداب سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تندور مالکان بھی غریب دکاندار ہیں اور 13 روپے کی روٹی لینے والے شہری بھی غریب ہیں، غریبوں کا خون نچوڑ کر غریبوں کو فائدہ پہنچانا یہ کہاں کا انصاف ہے حکومتی اہلکار ان کے رویے اور بے جا چالانات نے نان روٹی بیکرز کو کو گلیوں میں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل پی جی مافیا پورے ملک کو گیس کے بحران میں ڈالنے کا ذمہ دارہے۔ گیس کی قیمتیں جان بوجھ کر آسمان تک پہنچا دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں