تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں شہر اور دیہاتوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس ضمن میں ضلع کونسل نے چک نمبر 388 ج ب میں تمام تجاوزات ختم کروا کر گلیوں کو کلیئر کروایا گیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ جن مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے وہاں دوبارہ تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، تجاوزین کے خلاف کارروائی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے اور آپریشن کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ بازاروں میں کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے عارضی اور پختہ تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس اہم مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں