لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو

لاہور (بیوروچیف) شالا وسدا روے پنجاب رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 اختتام پذیر ہوگیا،وزیراعلیٰ مریم نواز ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کی میزبان تھیں جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرمہمان خصوصی تھے۔فورٹریس سٹیڈیم کوشاندا ر طریقے سے سجایا گیا،مہمانوں کی آمد پر روایتی انداز میں سینکڑوں ڈھولچیوں نے ڈھول بجائے اور نفیری پر خیر مقدمی دھن سے استقبال کیا، ڈھولچی نے دائرے میں دیوانہ وار گھومتے ہوتے ہوئے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا، روایتی لباس اور پگڑیاں پہنے خواتین گھڑ سواروں کے دستے نے اجازت لیکرپروگرام شروع کیا،سبز ہلالی پرچم اٹھائے برق رفتار گھڑ سواروں نے نیزوں کی مدد سے آگ سے جلتے کلے اکھاڑنے کا مظاہرہ کیا،دو ٹیموں نے کبڈی کا رستم پنجاب نمائشی میچ کھیلا،گھڑ سوار، رقص کرتے اونٹ، بکریاں،بھینس، بھیڑ وں کی نمائش،رنگا رنگ لبا س پہنے مختلف فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کئے ،سندھی، بلوچی کشمیری رقاص ٹولیاں بھی توجہ کا مرکز رہیں ،فلوٹ پر گرین پنجاب اور دیگر تھیم پیش کئے گئے ،صوفی رقاص اور چرخہ کاٹتی بچیوں کے فلوٹ بھی توجہ کا مرکز بن گئے ،رینجرز کے دستے نے مشعل پریڈ کا حیرت انگیز مظاہرے کئے ۔راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،عارف لوہار اور گروپ نے بھی روائتی جگنی پیش کی، روایتی گیت شالا وسدا روے پنجاب پیش کیاگیا،آتشبازی کی رنگا رنگ روشنیوں نے آسمان پر رنگ بکھیر دیئے ،ہارس اینڈ کیٹل شو میں ترکی، دبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی،لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری خوش ہوئے ، ڈاگ شو میں جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلی نسل کے ڈاگ ، عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے ،7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت،ہارس اینڈ کیٹل شوکے ایونٹ میں بز کشی،تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے ،ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھیرے۔گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی،ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے ،دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش ہوئی ، ہزاروں شہری جیلانی پارک امنڈ آئے ،باغ جناح میں چلڈرن فیسٹیول،جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول، وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش کی گئی، سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز کی شرکت، رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ،لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول،لاہور ایکسپو سینٹر میں نمائش بھی لگائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں