واسا کا الگ ادارہ پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی قائم

فیصل آباد (آن لائن) صوبائی حکو مت نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تما م ڈویلپمنٹ اتھا رٹیزسے وا سا کو الگ کر دیا، محکمہ واسا کا الگ بورڈ آف ڈائریکٹر قائم ہوگاجس کا چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہر ضلع میں وائس چیئرمین مقرر کیا جائے گا،حکومت پنجا ب نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔ آن لائن کے مطا بق پیپلز پا رٹی کے دور حکو مت میں ذوالفقا ر علی بھٹو شہید نے فیصل آباد،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں ترقیاتی اداروں کا قیام کیا تھا جس میں محکمہ واسا بھی ترقیاتی ادارہ کا ایک شعبہ تھا اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے ما تحت تھا اب حکو مت پنجاب نے تقریباً پچا س سا ل کے بعد واسا کو الگ ادارہ درجہ دیکر اسے خو د مختا ر ادا رہ ‘ پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بنا دیا گیا ہے جس کے سر براہ ڈائریکٹر جنرل وا سا پنجا ب ہو نگے اور ان کا دفتر صوبا ئی دارلحکو مت لا ہو ر میں قا ئم کیا گیا ہے حکومت پنجاب نے محکمہ واسا کے نئے بو رڈ آف ڈائریکٹر بھی کا ”پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2025” کے نفاذ کے نتیجے میں گورنر پنجاب ایکٹ کے سیکشن 3 (1) کے تحت اعلان کیا گیا ہے، جس کا چیئر مین وزیراعلیٰ پنجا ب ہوگا، ہر ضلع میں وائس چیئرمین مقرر کیا جائے گا، اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں