شارٹ سرکٹ کے باعث فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ کے قریب میاں حمید چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ بن گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں حمید چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث فرنیچر کی شاپ میں آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران بھاری مالیت کا فرنیچر کا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں