کمشنر/چیئرمین تعلیمی بورڈ مریم خان کی زیر صدارت اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر /چیئرمین تعلیمی بورڈ مریم خان کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں کمشنر کو اجلاس میں جماعت نہم اور دہم کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی۔بورڈآف گورنرز ممبران کی منظوری کے بعد کمشنر نے امتحانی پرچوں کی چھپائی کیلئے سیاہی خریدنے کی اجازت دے دی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پرچوں کی چھپائی کا کام امتحانات شروع ہونے سے قبل مکمل ہونا چاہیے۔دہم اور نہم امتحانات میں 100فیصد شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مریم خان نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کو سیاہی خریداری کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں