کمشنر فیصل آباد کا رمضان میں مقررہ قیمتوں کے عملی نفاذ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے اضلاع کی انتظامیہ کو ماہ رمضان میں مقررہ قیمتوں کے عملی نفاذ کا حکم دے دیا۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ناجائزمنافع خوروں کیساتھ سختی سے نمٹنے اور روزانہ کی بنیاد پر پندرہ دن کے نرخ کا تقابلی جائزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی موجود تھے۔ڈی اوانڈسٹریز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اورچنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔کمشنر کا اجلاس میں کہنا تھاکہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک نظر آنے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں