6افراد کا گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار ) چادراورچار دیواری کا تقدس مال اہل خانہ کو تشددکا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ مدینہ ٹائون گوجرہ کے غلام مصطفےٰ کے گھر میں رات کے اوقات میں شہزاد وغیرہ چھ افرادداخل ہو ئے اور غلام مصطفےٰ سمیت اس کے اہل خانہ کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔اور ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزم کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں