سرگودھا کے سیوریج نظام کو بہتر کرنے کیلئے فنڈز کے حصول کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا کا سیوریج نظام بہتر بنانے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس پر عمل درآمد کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور انشاء اللہ سرگودھا کا سیوریج سسٹم بڑے شہروں کے مطابق بنانے کے لیے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں تمام انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد سروے مکمل کرے تاکہ شہریوں کو سیوریج جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودھا ملک جہاں زیب خان اعوان نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے آفس میں سے تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر ہے اور اس کے مین سٹیک ہولڈر تاجر ہیں تاجروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں