پاکستان کا غزہ میںمستقل جنگ بندی ‘پائیدار امن پر زور

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پرزور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو، اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ مشرق وسطی میں بے امنی کی جڑ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے، قبضے اور جبر کے ذریعے استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا، انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں