سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کا دورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال

صفدرآباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر، سابق وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان و سابق گورنر جی بی چوہدری محمد بر جیس طاہر نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔تسلیم اختر رائو ڈپٹی کمشنرننکانہ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر،چوہدری علی طارق چیمہ کوآرڈینیٹر پی پی 132 ،چوہدری عاصم رندھاوا اور حاجی عرفان الحسن بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ بر جیس طاہر نے مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ معیاری علاج مہیا کرنا حکومتی ترجیح ہے صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری ،صفائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں