مریم نواز پنجاب کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ اب جادو ٹونے والوں کا وقت گزر چکا ہے ۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں جو ہمہ وقت عوامی خدمت منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔ نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور تھا۔ عوام نے فتنے ‘ فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کر دیا ۔ اب صرف عوامی خدمت کا دور شروع چکا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا مشن پاکستان کی ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے ۔ پارٹی قائدین اس مشن کو پورا کر نے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ پا کستان بحرانوں سے نکل کر ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں