وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹوبہ میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر رمضان المبارک سے قبل گرانفروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پررمضان سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ، رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8697مقامات پر انسپکشن کیں ،زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندا ر و ں کو1 لاکھ10ہزار روپے کے جرمانے عائدکیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں 182 مقد ما ت درج کیے گئے ہیں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔رمضان سے قبل گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ محمد نعیم سندھو نے مزید کہا کہ عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ عوام ناجائز منافع خوری کی شکایات فوری ضلعی انتظامیہ کو دیں، فوری ایکشن لیا جائے گا۔عوام زائد قیمت وصولی کی شکایت 0800-02345 پر درج کرائیں،Qeemat Punjab پر درج کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں