دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنوینشن کا انعقاد، دنیا بھر کے35ممالک کے 45 یونیورسٹیوں کے 200سے زائد سٹوڈنٹس کی شرکت۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹر نیشنل سٹوڈنٹس کنوینشن میں دنیا بھر کے 35 ممالک کے 45یونیورسٹیوں کے 200سے زائد طلبہ و وطالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین، قازقستان انٹر نیشنل چیمبر آف کامرس کے نمائندے التائیو دانیار، ڈائریکٹر جنرل افریقہ منسٹری آف فارن افئیرز اسلام آباد ڈاکٹراحمد علی سروہی، جی ایم اٹلس ہنڈا لمیٹڈ محمدظفر اقبال، یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر اشتیاق اے رجوانہ، ریکٹر پی اے ایف ہری پور ڈاکٹر محمد مجاہد، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رف اعظم، جی یونیورسٹی وویمن یونیورسٹی آف فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرتضی نور، جنرل مینجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ چناب انجنیئرنگ ڈاکٹر محمد عارف، یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، رجسٹرار ڈاکٹر زاہدہ مقبول اور ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ماجد حسین شریک تھے ۔ڈاکٹر امان للہ نے اپنیخطاب میں مہانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے انٹر نیشنل کنوینشنز ممالک کے مابین تعلیمی روابط کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مہمان طلبہ و طالبات کیلئے جدید نظام تعلیم اور انٹرپرنئرشپ میں آرٹی فیشل انٹیلیجنس کا ااستعمال، سٹریس مینجمنٹ اور دیگر موضوعات پر پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ و طالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیارٹرریزکا دورہ کیا یہاں کے بہترین انفرا سٹرکچر اور معیار تعلیم کو سراہا ۔ انہوں نے یونیورسٹی لان میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ اس موقوع پر غیر ملکی مہمانوں کیلئے صوفی نائٹ میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ۔ جس سے طلبہ و طالبات خوب لطف اندوز ہوئے اور خوشی سے جھوم اٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں