خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکی اولادوں کے سینے قرآن کی تعلیم سے منور ہیں

سمندری (بیورو چیف) انجمن اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس سمندری کے زیر اہتمام 24واں سالانہ 161واں ماہانہ تبلیغی و اصلاحی پروگرام و سالانہ تقریب تقسیم اسناد کااہتمام، جسکا انعقادمر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سمندری میں کیا گیا اس موقع پرمر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے خطیب مولا ناحافظ یوسف پسروری نے کہا ہے کہ نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے والدین اپنے بچوں کو قرآن کے حافظ بنائیں قرآن سیکھنے والا بناؤ انشاء اللہ آپکی نسلیں سنو ر جائیں گی عظیم سکالر مولانا عبدالشکور لدھیانوی ، امیر مر کزی جمعیت اہلحدیث سمندری مرزا محمد سعود، چوہدری عمر حیات امیر انجمن اہلحدیث، حکیم عبدالحفیظ تبسم،مولا نا رانا ثناء اللہ،پرو فیسر عبدالمنان سلفی۔ میاں محمد رمضان،سینئرصحافی شبیر احمد کسانہ،حافظ عامر شہزاد،مولا نا بشارت علی بٹر، چوہدری محمد امین، حاجی امین ڈوگر،قاری محمد حنیف،، قاری عطالرحمن، ملک محمد طییب عتیق الرحمان رندھاوا نے دوران پروگرام وفاق المدارس سلفیہ پاکستان مدرسہ تدریس القر آن والحدیث سمندری کے 12حفاظ کرام میں اسناد کی تقسیم کیں اور بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی مو لا ناحافظ محمد یوسف پسرروری نے مزید کہا کہ اور وہ والدین خوش نصیب ہیں جنکی اولادوں کے سینے قر آن کی تعلیم سے منور ہیں اور آج قر آن مجید حفظ کرنیوالے بچے اوران کے والدین خوش نصیب ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں