عبدالقادر جیلانی نے ساری زندگی اسلام کی خدمت میں وقف کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی تر جمان سیاسی امور صاحبزادہ پیر سید علی حید ر حسنی نے کہاکہ حضرت غوث اعظم کی تعلیمات پرعمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیںحضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے افکارو تعلیمات اُمتِ مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہیں۔ آپ رحمة اللہ علیہ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی کرکے انہیں سیدھی راہ دکھائی۔ آپ رحمة اللہ علیہ کا دل محبت الہٰی اور عشقِ مصطفی ۖ سے سرشار تھا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اتباع شریعت اور تحصیل علم کو کامیابی کی کنجی قرار دیا ۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے تصوف وفقہ پر قلم اُٹھا کر ملت اسلامیہ کی تربیت واصلاح کا جامع دستور العمل قرار دیا۔روحانیت وتصوف کو علم وعمل سے تعبیر کر کے رہبانیت کا قلع قمع کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار ر دربارعالیہ گلشن علی پاک شہباز پور شریف کے زیراہتمام سید علی حیدر حسنی نے ”حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ” کی آمد یوم ولادت کی تیاریوں سلسلہ میںمریددین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی حسنی حسینی رحمة اللہ علیہ نے ساری زندگی قرآن و سنت کے فروغ اور سر بلندی کیلئے بسر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں