غریب ٹرانسپورٹرز بھتہ مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی رہنما میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ ویگن و رکشہ سے وابستہ افراد کو بھتہ خوری کا سامنا، غنڈا عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ کو 35 دنوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں، عید الفطر کے فوراً بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا امجد، ناصر اعجاز جٹ، محمد حنیف موہل، ماجد جٹ، چوہدری خالد جٹ، حاجی محمد سلیم، سوہنے خان، نور حسین، محمد یوسف، محمد ندیم،نفیم جٹ، رضوان جٹ، محمد علی سیدھن، اسد علی، میاں امجد، شاہد علی، شبیر علی، زین بلوچ، مانو و دیگرذمہ داران موجود تھے۔ میاں اعجاز حسین نے کہا کہ جمہوری اور قانونی دائرہ کار میں رہ کر پُرامن مزاحمت کے قائل ہیں۔ راست اقدام اٹھائے پر مجبور نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں