ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر کا دورہ سنٹرل جیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر اور سینئر سول جج کریمینل محمدجمیل نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں 10اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات دیے ۔انہوں نے اندرون جیل ہسپتال،کچن، بیرکس و سیلز کا معائنہ اور کھانے کا معیار چیک کیا۔انہوں نے جیل میں انتظامی وحفاظتی انتظامات بھی چیک کئے اورجیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ نے انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں