بیوی اور بیٹیوں کے قاتل نے اپنی بہن کو بھی قتل کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ماں بیٹیوں کو قتل کرنے والے شوہر نے بھائی کے ہمراہ ننکانہ میں اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 632 گ ب میں ابراہیم نے اپنے بھائی اسماعیل کے ہمراہ تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی کو اسکی 2 بیٹوں سمیت کو قتل کیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا اور مقتولہ ارم کی والدہ کی مدعیت میں خاوند دیور سمیت 4 افراد کیخلاف قتل کی دفعات کے مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق تہرے قتل میں ملوث فرار ہونیوالے ملزمان بھائیوں نے ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے فیض آباد کوٹ حیات میں اپنی 2 سگی بہنوں پر بھی فائرنگ کی جسکی زد میں آ کر ایک بہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری نے بھاگ کر جان بچائی پولیس کے مطابق دونوں بہنوں نے کوٹ حیات میں پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا پولیس کا کہنا ہے کہ قتلوں میں ملوث نامزد ملزمان کو جلد از جلد کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں