ورلڈ بنک کا پاکستان میں معاشی ترقی کا اعتراف

اسلام آباد (بیوروچیف) ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان ناجے بنحیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے۔ایک بیان میں ناجے بنحیسن نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے جس سے پاکستان کیلئے 10سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا جب کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیے جا رہے ہیں اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں