بیروزگاری بڑھنے سے عام آدمی ٹینشن کا شکار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب نورالنسا ملک نے کہا کہ بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کی و جہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ن لیگ کی وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی پیساکھیوںکے سہارے کھڑی ہے ۔صدر پاکستان اور چیئر مین بلاول بھٹو ن لیگی بے حسی کا فوری نوٹس لے ۔تمام اسٹیک ہولڈرز کواپنی انا، ضداورہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی پنجاب کے وزرا پیپلز پارٹی کے خلاف احسان فراموشی کی حد کر رہے ہیں جس کی مذمت کی جاتی ماہ رمضان کی آمد آمد ہے بد قسمتی سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کو ئی حکومتی رٹ نہیں ہے ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے پیچھے پڑی ہو ئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں