پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونا سوالیہ نشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی مفاد کی خاطر ن لیگ کی دوغلی سیاست کے با وجود بی بی شہید کے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے ان کو نہ صرف سیاسی طور پر سپورٹ کیا ہے بلکہ اپنا سیاسی نقصان کر کے ان کو ہر طرح کی سیاسی مشکلات سے باہر بھی نکالا ہے لیکن ن لیگ والے اپنا کام نکل جانے کے بعد اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں ایک سال کے بعد بھی پنجاب میں پار شیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اور اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اپنے محسنوں کو ساتھ لیکر چلنا ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں