فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر2دکانوں کو سیل کرادیا۔ انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے سرگودھا روڈ سمیت شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی ، کریانہ کی اشیا کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو 45 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پر نرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیا ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہٰذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔




