فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہم تجاوزات کیخلاف ہیں’ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات گرائی ہیں’ ضلعی انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے’ ہماری ڈویژنل کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرسے اپیل ہے کہ ہمیں دکانوں اور بیسمنٹ میں داخل ہونے کیلئے تین فٹ جگہ دی جائے تاکہ ہم دکانوں اور دکانوں کے اوپر رہائشوں میں جا سکیں’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے اجلاس سے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ وائس چیئرمین محمد شہباز مان و دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں انجمن تاجران کے نائب صدور میاں طاہر’ ملک واجد علی’ چوہدری غیاث باجوہ’ ملک عباس’ ملک بوٹا’ شاہد بٹ’ مہر اعجاز بھروانہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ 25 سال قبل بننے والی مارکیٹ نقشے کے مطابق بنائی گئی ہے’ ہم ٹیکس گزار ہیں’ ہماری ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ گرائی گئی تجاوزات کا ملبہ اٹھائیں اور مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا بندوبست کریں’ اگر ہم نے ملبہ اٹھانا ہے تو ہمیں بتائیں کہ ملبہ پھینکنا کہاں ہے’ المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کھنڈرات کا سماں پیش کر رہی ہے’ مارکیٹ کی ابتر حال کی وجہ سے باہر سے کسٹمرز نے آنا بند کر دیا ہے جس کا اثر ہمارے کاروبار پر پڑا ہے’ مقررین نے کہا کہ دکانوں کے اوپر رہائشیں ہیں جہاں بچے’ خواتین اور بوڑھے رہائش پذیر ہیں’ دکانوں کے باہر سیڑھیاں نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی اپنی رہائش گاہ میں جانے سے قاصر ہیں’ دکانوں کے اوپر آفس ہیں اور لوگ وہاں بھی کاروبار کرتے ہیں’ کروڑوں کا کپڑا بیسمنٹ میں پڑا خراب ہو رہا ہے کیونکہ بیسمنٹ میں بھی جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے’ ہماری ارباب اختیار سے پرزور اپیل ہے کہ المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے دکانداروں کو تین فٹ جگہ الاٹ کردیں تاکہ وہ وہاں پر سیڑھیاں بنا کر اپنی دکانوں’ بیسمنٹ’ رہائش گاہوں اور اپنے دفاتر میں جا سکیں’ خدارا ہمیں تباہ ہونے سے بچایا جائے اور المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے دکانداروں کو ریلیف دیا جائے۔




