فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے پولیس کو ناک آئوٹ کر دیا’ آج پھر مزید86وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چورو ں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو’ 3خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ زبیر کالونی کے رہائشی صدیق کی بیٹی (ر) کو شادی کا جھانسہ دیکر ملزم عابد’ تھانہ باہلک کے علاقہ 602 گ ب کے رہائشی زہرے خان کے گھرد اخل ہونیوالے اوباش ملزم عامر نے اسکی بہو (ب) اور 215 رب کے یاسین کی بیٹی (ک) کو ملزمان وقار وغیرہ نے بے آبرو کر دیا’ تھانہ صدر کے علاقہ مکہ سٹی کے ساجد علی کی بیٹی (م) کو نامعلوم’ روشن والا کے علاقہ دسوہہ کے اظہر علی کی بیٹی (ر) کو ملزمان عثمان’ سمن آباد کے علاقہ عبداﷲ کالونی کے عبدالنوید کی بھتیجی (ع) کو اغواء کر لیا’ ریلبازار کے علاقہ مکی مارکیٹ سے طلال کے بیٹے اور ٹھیکری والہ کے علاقہ 67 ج ب کے نواز کے بیٹے احمد رضا کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ نشاط آباد کے علاقہ ریاض الجنہ کے رہائشی فرحان علی کے گھر سے 15تولے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ فیکٹری ایریا غلہ منڈی کے آڑھتی صغیر احمد کی گاڑی سے چور 19لاکھ لے اُڑے’ چناب کلب چوک میں حسنین محمود سے جھپٹا مار کر قیمتی فون’ الائیڈ ہسپتال کے قریب نصرت جاوید سے پرس’ ایف آئی سی میں علاج معالجہ کیلئے آنیوالا رمضان سے چور 1لاکھ 81ہزار لے اُڑے’ کچہری بازار کے باہر احمد عابد سے جھپٹا مار کر فون’ انار کلی بازار کے قریب ارسلان سے 25ہزار’ فون چھین لیا’ رحیم ٹائون میں عمیر کی دکان کے تالے توڑ کر 10بورے چور لے گئے’ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف ہوم اکنامکس سے چور بجلی کی تاریں کاٹ کر لے گئے’ لطیف پارک کے سلمان کے گھر کے تالے توڑ کر چور 4لاکھ کے زیورات’ نقدی لے گئے’ کلیم شہید کالونی کے حسام کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 5 ج ب کے اختر سے نقدی’ فون’ 7 ج ب کے احتشام سے نقدی’ فون’ مہرانوالہ چوک کے قریب ریاض احمد سے 10ہزار’ فون’ ریاض الجنہ کے قریب آفتاب عالم سے نقدی’ دو فون’ جوہر کالونی کے طیب سے جھپٹا مار کر فون’ گٹی گرڈ اسٹیشن کے قریب رضوان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ایف ڈی اے کالونی کے قریب حسنین مشتاق سے لیپ ٹاپ’ فون’ 117 ج ب کے عرفان سے 1لاکھ روپے’ فون’ 202 رب گٹی کے قریب ذیشان سے 1لاکھ’ فون چھین لیا’ 117 ج ب کے فرخ کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ 192 رب کے شہزاد سے نقدی’ فون’ واپڈا سٹی کے قریب یٰسین سے 12ہزار روپے’ فون’ گلستان کالونی کے اسامہ یعقوب سے نقدی’ فون’ گرین ٹائون کے عمران کا گھر لوٹ لیا’ گلستان کالونی کے ندیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ میاں پنڈ کے قریب نذیر احمد سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے جاوید اقبال سے جھپٹا مار کر فون’ جھمرہ روڈ پر رضوان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب عثمان شاہد سے 5ہزار روپے’ فون’ چیز ویلیو کے قریب عبداﷲ سے پرس’ گٹ والا کے قریب علی حمزہ سے 20ہزار روپے’ فون’ جلوی مارکیٹ کے قریب آصف سے فون’ گٹ والا کمرشل ہب کے قریب انیس الرحمن سے 16ہزار روپے’ فون’ محمدی چوک پیپلزکالونی کے حسن رضا سے 1لاکھ روپے’ فون’ 262 رب کے مبشر سے 20ہزار روپے’ فون’ 263 رب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی’ 83 گ ب کے اشفاق کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری’ 76 گ ب کے طاہر سے 39ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ ساتواں میل کے حنیف سے 10ہزار روپے’ فون’ 61 ج ب کے ذوالفقار کے گودام کا صفایا کر دیا گیا’ نادرا آفس جڑانوالہ کے قریب ملازم حسین سے 50ہزار’ فون’ لاہور روڈ پر دلاور سے موٹرسائیکل’ 247 گ ب کے قلب عباس کی حویلی سے بکرے’ 658 گ ب کے ندیم احمد سے 5لاکھ کے مویشی’ 591 گ ب کے رمضان کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ 194 رب کے حامد سے 6ہزار’ فون’ ستیانہ بنگلہ کے نذیر احمد کے ڈیرہ سے بیلوں کی جوڑی’ 497 گ ب کے رضوان سے 6لاکھ’ ڈاکخانہ بازار سمندری کے قریب شہباز سے 36ہزار’ فون’ باجوہ میڈیکل سٹور کے قریب عمران اسلم سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ اشرف آباد کے صہیب سے 95ہزار’ 442 گ ب کے عبدالرحمن سے 90ہزار روپے’ فون’ 192 گ ب کے ارشد مسیح کی دکان سے سامان لوٹ لیا’ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے نوید حسین’ بھوآنہ بازار سے بابر علی’ گلفشاں کالونی کے بلال عبدالغفور’ کلاش پارک سے سعود’ دھنولہ کے عدیل انور’ ڈرائی پورٹ کے قریب انور’ گلستان کالونی سے اریب’ بولیدی جھگی کے نعمان’ نشاط آباد سے اعجاز احمد’ 208 رب کے عبدالقیوم’ سوساں روڈ سے احسان الحق’ فخرآباد کے سمیر عباس’ ناصر نگر سے عثمان’ عباس چوک سے ذیشان’ ستارہ لال پلازہ سے ایاز الحق’ لال مل چوک سے شائستہ خان’ مظفر کالونی کے عمر فاروق’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے اﷲد تہ’ 232 رب کے طاہر’ قذافی آباد کے محمد حسین’ 67 ج ب کے عثمان’ 33 گ ب کے عمران علی’ 32 گ ب کے رب نواز’ 266 رب کے شعیب’ کلیانوالہ کے لیاقت علی’ کنجوانی سٹی کے ارشاد’ قاسم روڈ سمندری سے آصف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




