دہشتگردی ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے

فیصل آباد (پ ر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ملکی ترقی ، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ اور ناسور ہے مسلم لیگ (ن) اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتی ہے دہشت گرد اور ملک دشمن جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور ملک میں امن قائم ہو گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں پاک فوج اور موجودہ حکومت سمیت سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ملک دشمن عناصر وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے جو ناکام سازشیں کر رہے ہیں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتیں جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں