فتنہ خوارج کے خاتمے کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے

فیصل آباد (سٹاف ررپورٹر) اسلام و پاکستان کے دفاع کے ساتھ شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر اور اپنے قائد علامہ ہشام الہی ظہیر کا دفاع کرنا ہم فرض سمجھتے ہیں علامہ احسان الہی ظہیر نے ساری زندگی اسلام و پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کیا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ دفاع صحابہ و اہل بیت کے لیے ان کی خدمات کسی سے پوشید ہ نہیں آج ان کے فرزند قائد اہل حدیث علامہ ہشام الہی ظہیر ان کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں آ چکے ہیں 40سال سے مسلط ٹولا ان کے خلاف منفی سازشیں کرنے میں مصروف ہے، ان کی ہر سازش کوناکام بنائے گئے،ان خیالات کا اظہار جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد سبحانی اہل حدیث رضا آباد میں منعقدہ دفاع علامہ احسان الہی ظہیر شہید سیمینار سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب ناظم حافظ محمد عثمان شاکر، تحریک طلبہ اہل حدیث پاکستان کے صدر حافظ اصیریم تبسم، جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ایڈیشنل ناظم مولانا عبدالرشید شورش، اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر مولانا حبیب الرحمن سلفی، جمعیت اہل حدیث سٹی فیصل آباد کے امیر پروفیسر قاری محمد اسد اللہ کاہلو ں نے خطاب کرت کر تے ہوئے کیا، سیمنار میں شیخ عبدالحفیظ سبحانی، ملک یحیی مدنی،ماسٹر عبدالرف ڈوگر، حافظ رضوان حفیظ، ملک سعید،حافظ معاذ حسنی، شاہد قیوم، شیخ محمد انس، میاں محمد ندیم، عبدالمجید رحمانی، شیخ ذین العابدین،ڈاکٹر اشفاق انصاری، عبدالمنان عاصم سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، مقررین نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث ہی مسلک کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ علامہ ہشام الہی ظہیر کی قیادت میں ملک پاکستان میں اسلام کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ہم افواج پاکستان اور تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں فتنہ خوارج کے خاتمہ کیلئے پاکستانی قوم متحدہے۔سیمینار کے اختتام پر اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی اور افواج پاکستان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں