جی سی وومن یونیورسٹی میں کتاب میلہ اختتام پذیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)لائبریری گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب ،ثقافتی اور بہار میلہ اختتام پذیر۔ میلے کے دوسرے روز بھی علم و ادب کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ دن مختلف علمی اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور رہا جس میں طلبہ، اساتذہ اور کتابوں کے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی۔ کتب میلے کے دوران بک ٹریژر ہنٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکا نے مختلف سٹالز پر چھپی ہوئی نایاب اور دلچسپ کتابوں کی تلاش کی۔ مطالعہ مقابلہ اردو اور انگریزی زبان میں منعقد ہوا جس میں شرکا کی روانی، فہم و ادراک اور مطالعے کی رفتار کو جانچا گیا ۔ ادبی کوئز مقابلے میں ادب کے شوقین طلبہ نے کلاسیکی اور جدید ادبی تخلیقات پر مبنی سوالات میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ کہانی سنانے کے سیشن میں ماہر قصہ گوں نے شرکا کو سحر انگیز کہانیوں کے ذریعے مختلف دنیاں میں لے جانے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کی میوزیکل سوسائٹی نے شاندار پرفارمنس پیش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں