جڑانوالہ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی1122سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا ہے کہ بچیانہ کو مثالی شہر ڈکلئیر کردیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش اور سیوریج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے پونے تین ارب روپے خرچ آئیں گے۔شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات اب بچیانہ شہر میں دستیا ب ہوں گی۔سر گنگارام کی انوکھی سواری ہارس ٹرین کو دوبارہ چلا کر بچیانہ کی ثقافت کو بحال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز امیر جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ مرز عبدالحفیظ انجم اور صدر بچیانہ پریس کلب الحاج میاں محمد رفیق طاہر سمیت دیگر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بچیانہ شہر کے تمام بازاروں اور گلی محلوں میں سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل لگا کر اسے شہر کی تمام سہلویات سے مزین کی جائے گا۔بچیانہ کے داخلی و خارجی راستہ پھاٹک ٹو پھاٹک کارپٹ روڈ بنایا جائے گا جبکہ میلاد چوک سے گنگاپور بائی پاس اور 6 چک پیر پلی اور مرکزی جانزہ گاہ سے بچیانہ ہیڈ تک کارپٹ روڈ تعمیر کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ بچیانہ کو ملانے کرنے والے دیگر دیہات چک نمبر 564 سے 563،588 اور 571تک اور دیگر دیہات کو آپس میں ملانے کیلئے ایک رنگ روڈ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔




