سرکاری زمینو ں پر کسی بھی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں پلاٹ Bپر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جا رہا ہے، جس کے دوران 8 کروڑ روپے مالیت کی 8 کنال شہری کمرشل اراضی قابضین سے واگزار کرائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی مزاحمت پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں کو ہر صورت ناجائز قابضین سے خالی کرایا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی کریں تاکہ سرکاری اراضی کو مافیا سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے مزید کہا کہ سرکاری زمینوں پر کسی بھی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کی مزاحمت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں